• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی پبلشرز کی ابوظہبی میں بین الاقوامی کتب میلے میں مشہور چینی کتابوں کی نمائشتازترین

May 24, 2023

ابوظہبی (شِنہوا) چین کا ایک بڑا اشاعتی وفد پیر سے شروع ہونے والے سالانہ 32 ویں ابوظہبی بین الاقوامی کتب میلے میں 736 اقسام کی بہترین کتابوں کی 1 ہزار 151 کاپیاں پیش کر رہا ہے۔

چینی وفد کے مطابق ابوظہبی قومی نمائش مرکزمیں منعقد ہونے والے ایک ہفتے پر مشتمل میلے میں پیش کی جانے والی کتابوں میں چینی زبان کی تعلیم، روایتی ثقافت، ادب، معاشیات اور گزشتہ دو سالوں میں شائع ہونے والی بچوں کی کتابوں سمیت مختلف اقسام  کی مقبول چینی مطبوعات شامل ہیں۔

وفد کے ایک رکن کی حیثیت سے تھری باڈی پرابلم کے بین الاقوامی ایڈیشن کے غیر ملکی آپریٹر چائنہ ایجوکیشن پبلشنگ اینڈ میڈیا گروپ لمیٹڈنے دی ونڈرنگ ارتھ، دی اسٹارز اور سالڈ اوشن جیسے  چین کے مقبول سائنسی اور تخیلاتی  کاموں پر روشنی ڈالی تاکہ عرب اشاعتی اداروں اور قارئین کے درمیان چینی سائنس فکشن کی ترقی کی بہتر تفہیم کو فروغ دیا جا سکے۔

پیر کے روز بھی چینی وفد نے متحدہ عرب امارات کے اشاعتی اور انتظامی اداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلوں کے لئے ایک ثقافتی فورم کا انعقاد کیا تاکہ دونوں فریقین کے مابین باہمی تعلیم و تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

ابوظہبی سیاحت و ثقافت اتھارٹی کے زیر اہتمام 1991 میں قائم ہونے والا ابوظہبی بین الاقوامی کتب میلہ مغربی ایشیائی اور شمالی افریقی خطے کے سب سے بڑے اور بااثر کتب میلوں میں سے ایک ہے۔