تاشقند(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور ازبکستان کے قائم مقام وزیرخارجہ بختیور سیدوف نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور ہمہ جہتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔تاشقند میں ہونے والی بات چیت میں دونوں وزرا نے چین-ازبکستان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور ازبکستان کے درمیان باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے، باہمی مفاد پر منی تعاون کو مسلسل وسعت دی گئی اور دو طرفہ تعلقات ترقی کے اہم مواقع دستیاب ہوئے۔ چھن نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک متعلقہ بنیادی مفادات کے لیے مضبوطی سے پرعزم رہیں، تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر ہم آہنگی کو مستحکم کریں۔