بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیا نگ 26 ویں چین۔ آسیان سربراہ اجلاس، 26 ویں آسیان پلس تھری (اے پی ٹی) سربراہ اجلاس اور 18 ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چینی وزیر اعظم انڈو نیشیا کے صدر جو کو ویدودو اور آ سیان کے سر براہ ملک کی دعوت پر ان اجلاسوں میں شر کت کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس 5 سے 8 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوگی ۔
چینی وزیراعظم انڈو نیشین صدر کی دعوت پر انڈونیشیا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔