• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم لی چھیانگ اوروزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں ملاقاتتازترین

June 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ سے وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات میں مزیدکامیابیوں کے حصول کے لیے ہمہ موسمی، تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم لی نے کہا کہ چین نے پڑوسی سفارت کاری میں ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی اور وہ پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی کومضبوط بنانے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کوبڑھانے اور نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ  ان کا ملک قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اتحاد، استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے حصول میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنی ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی کو بڑھانے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو اپ گریڈ کرنے، اہم منصوبوں پر پیش رفت کو تیز کرنے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو وسعت اور صنعتی شعبے،زراعت، ایرو اسپیس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے  کا خواہاں ہے۔ لی نے کہا کہ چین پاکستان سے مزید معیاری مصنوعات درآمد کرنے کے لیے تیار اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے اپنے ملکی کاروباری اداروں کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم لی نے پاکستانی وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ چین عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے اورقدرتی آفات کے بعد تعمیر نو کے لیے پاکستان کی حمایت اور ثقافت، سیاحت، مقامی حکومتوں اور تھنک ٹینکس کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو جاری رکھے گا، تاکہ چین پاکستان دوستی کو زبردست عوامی حمایت حاصل رہے۔  

چینی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالطرفہ انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں اور انسداد دہشت گردی صلاحیت کو بڑھانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ پاکستان بھرپورعزم کے ساتھ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔