• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کوفروغ دینے پر اتفاقتازترین

May 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم  لی چھیانگ نے  بیجنگ میں کرغزستان کے صدر سردارجاباروف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر لی چھیانگ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ طور پر اچھی ہمسائیگی اور خوشحالی کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-کرغزستان کمیونٹی کی تعمیر کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے علاوہ  وسیع تعاون پر مبنی اعلیٰ معیار کی ترقی  اور دونوں ملکوں  کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی تعاون کو اپ گریڈ کرنے، چین-وسطی ایشیا ٹرانسپورٹ کوریڈور جیسے باہمی رابطے کی تعمیر کو فروغ دینے، ماحول دوست توانائی اور سرحد پار ای کامرس سمیت تعاون کی نئی راہوں کی تلاش سمیت لوگوں کے درمیان تعلقات ، تعلیم ، ثقافت ، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں ثقافتی تبادلوں  کو فروغ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے  کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی ترقی اور خوشحالی کے لیے مضبوط سیکیورٹی  یقینی بنانے کی غرض سے سیکیورٹی تعاون میں اضافہ جاری رکھنا چاہیے۔

لی چھیانگ نے مزید کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے اہم نتائج پر عمل درآمد کرنے، چین-وسطی ایشیا حکمت عملی کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے اور چین-وسطی ایشیا تعاون کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر کرغزستان کے صدر جاباروف نے کرغزستان اور چین کے تعلقات اپنے تاریخی لحاظ سے بہترین ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ سیاسی، اقتصادی،تجارتی، عوامی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے سمیت بین الاقوامی امور پر ہم آہنگی کو مضبوط بنانے ،دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانےاور دنیا کو درپیش نئے چیلنجزسے نمٹنے کی غرض سے متحد ہونے کے لیے تیار ہے۔ 

انہوں نے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کی کامیابی کے ساتھ میزبانی پر چین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ فورم بین الاقوامی تعاون کا ایک بڑا پلیٹ فارم بن کر ابھرے گا جو علاقائی اور عالمی امن اور ترقی میں کردار ادا کرے گا۔