• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کی بیجنگ میں پیرو کی صدر سے ملاقاتتازترین

June 29, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ سے  پیرو کی صدر ڈینا ایرکیلیا بولوارتے زیگارا نے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم  لی نے کہا کہ 2013 میں چین اور پیرو کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک کے درمیان  سیاسی باہمی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اورعملی تعاون کے فروغ سے چین اور لاطینی امریکی ممالک کے درمیان اتحاد، تعاون اور مشترکہ ترقی کی ایک اچھی مثال قائم ہوئی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین پیرو کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، لی نے کہا کہ چین پیرو کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی پر عمل کرنے، روایتی دوستی کو مضبوط بنانے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مستحکم اور دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پیرو کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ چین پیرو کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں اور بات چیت کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کے موقف کو سمجھتے ہوئے حمایت جاری رکھے گا۔

چینی وزیراعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی رہنمائی کے تحت ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی کو مضبوط اور تجارت کو بڑھانا چاہیے اور کان کنی، بجلی، بندرگاہوں اور بنیادی ڈھانچے جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔