بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے انڈونیشیا کے نو منتخب صدر اور گریٹ انڈونیشیا موومنٹ پارٹی کے جنرل چیئرمین پرابووو سوبیانتو سے بیجنگ میں ملاقات کی۔
اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں چین ۔ انڈونیشیا تعلقات میں تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے جس سے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ انڈونیشیا برادری کے قیام کا ایک نیا باب شروع ہوا۔
وزیراعظم لی نے کہا کہ پرابووو کا ایک بار پھر صدرمنتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے چین کا انتخاب کرنا چین۔ انڈونیشیا گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ، انڈونیشیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے سٹریٹجک باہمی اعتماد کو برقرار رکھنے، ہمہ جہت باہمی مفید تعاون گہرا کرنے اور مشترکہ مستقبل پر مبنی برداری کے قیام میں گہری اور ٹھوس پیشرفت پرکام کرنے کو تیار ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مفید نتائج حاصل کرکے دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدے دیئے جاسکیں۔
وزیراعظم لی نے کہا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلے میں اچھی رفتار برقرار رکھنے، تمام سطح پر بات چیت کے طریقہ کار کو بہتر انداز میں استعمال کرنے اور پالیسی مذاکرات اور رابطے مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔
اس موقع پر انڈونیشیا کے نومنتخب صدر پرابووو نے اس بات کا ذکر کیا کہ انڈونیشیا کی چین کے ساتھ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ انہوں نے چین کے انڈونیشیا اور اس کے عوام کے ساتھ احترام اور دوستی پر مبنی تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے بھرپور تعاون اور مدد پر اس کا شکریہ ادا کیا۔
پرابووو نے کہا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر چین آئے ہیں تاکہ چین کے ساتھ دوستی اور تعاون مستحکم اور تعلقات بہتر بنائے جاسکیں۔
انہوں نے چین کی عظیم کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کی نئی حکومت چین کے تجربے سے سیکھنے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، زراعت، تحفیف غربت ، لوگوں کا ذریعہ معاش اور ماحول دوست معیشت میں تعاون مزید گہرا کرنےسمیت قریبی دو طرفہ تعلقات کے قیام ، علاقائی اور عالمی امن و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہے۔