بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بدھ کو اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کشیدا کو جاپان کے پریفیکچر اشیکاوا میں آنے والے شدید زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پرتعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں لی نے کہا کہ انہیں پریفیکچر میں آنے والے شدید زلزلے کے بارے میں جان کر دکھ پہنچا ہے، جس سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا۔ چینی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم لی نے ہلاک شدگان کے سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔