• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیراعظم کا امریکی وزیر تجارت سے ملاقات میں تعاون کو فروغ دینے کا مطالبہتازترین

August 30, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  دورے پر آئی امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سےمنگل کو بیجنگ میں ملاقات کی ،جس میں باہمی  مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیاگیا۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اورتجارتی تعلقات باہمی مفاد اوریکساں تعاون کی نوعیت کے ہیں۔ اقتصادی اور تجارتی مسائل پر سیاست کرنا اور سلامتی کے تصورکو وسعت دینے سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات اور باہمی اعتماد متاثر ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا اوراس کے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر اور امریکہ سب سے بڑا ترقی یافتہ ملک ہے، لی نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، چپقلش اور تصادم میں کمی اور عالمی اقتصادی بحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دیتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔