• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر تجارت کی امریکی ہم منصب سے ملاقاتتازترین

August 29, 2023

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں چین کے وزیر تجارت وین تیاؤ اور امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کے درمیان بات چیت ہوئی۔ 

چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق دونوں نے انڈونیشیا کے شہر بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات میں طے شدہ اتفاق رائے پر عملدرآمد کے حوالے سے معقول، واضح اور تعمیری بات چیت کی ۔ جس میں اقتصادی و تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ اقتصادی و تجارتی امور پر مشترکہ تشویش کے معاملات شامل تھے۔

چینی وزیرتجارت وانگ نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات ، چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت ان کی اپنی اور عالمی معیشت کے لئے اہم ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے کاروباری شعبوں کے درمیان تعاون میں سازگار پالیسی ماحول پیدا کرنے،  باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے امریکہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے چینی مصنوعات پر امریکی دفعہ 301 کے محصولات، اس کی سیمی کنڈکٹر پالیسیوں، دو طرفہ سرمایہ کاری پر پابندیوں، امتیازی سبسڈیز اور چینی کاروباری اداروں پر پابندیوں جیسے امور پر شدید تشویش ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے تصور کو عمومی شکل دینا معاشی اور تجارتی تبادلوں کے لئے موزوں نہیں ہے۔ یکطرفہ اور تحفظ پسند اقدامات مارکیٹ قوانین اور منصفانہ مسابقت کے اصول کے منافی ہیں جو عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کے لئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

وانگ نے اس بات بطور خاص ذکر کیا کہ امریکہ نے بار بار کہا ہے کہ وہ چین سے علیحدگی نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے الفاظ اور عمل ایک جیسا ہونا چاہیئے۔

بیان کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبے میں کھلے اور نتیجہ خیز مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے وانگ اور ریمونڈو نے چینی  وزارت تجارت اور امریکی محکمہ تجارت کے درمیان نئے مواصلاتی رابطے قائم کرنے کا اعلان کیا۔