• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ سے وینزویلا کے ہم منصب کی ملاقاتتازترین

June 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گل پنٹو نے بیجنگ میں ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ  کو ہونے والی ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی حکمت عملی کی رہنمائی میں چین اور وینزویلا کے تعلقات واضح سمت اور اعلی معیار کے ساتھ ساتھ مضبوط محرک کے ساتھ ترقی کررہے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رواں سال چین اور وینزویلا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے، وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے  گزشتہ 50 سالوں کے کامیاب تجربات سے  فائدہ اٹھانا چاہیے،دو طرفہ تعلقات، مستقبل کے تناظر کے ساتھ اسٹریٹجک منصوبے تشکیل دیتے ہوئے ہمہ موسمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں نئے آئیڈیاز اور احساسات کا اضافہ کرنا چاہئے۔