بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے کیوبا کے صدر کے خصوصی نمائندے اور وزیر امور خارجہ برونو رود ریگیز پاریلا نے بیجنگ میں ملاقات کی۔
وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ چین اور کیوبا اچھے دوست ہیں جو ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں، اچھے ساتھی ہیں جو مشترکہ نظریات رکھتے ہیں اور اچھے برادر ملک ہیں جو ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کیساتھ چین کیوبہ کمیونٹی کی تعمیر کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اہم اتفاق رائے ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے کیوبا کے سچائی کا ساتھ دینے اور اس کے خلاف طاقت کا استعمال نہ کرنے کے بارے میں بڑی آواز اٹھائی ہے اور کیوبا بھی ہمیشہ بین الاقوامی کثیر جہتی مواقع پر چین کے جائز موقف کے لیے کھڑا ہوا ہے۔ چین کیوبا کی قومی خودمختاری کے دفاع کی حمایت اور غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور وہ کیوبا کے خلاف امریکہ کی غیر معقول ناکہ بندی کی بھرپور مخالفت کرتا رہے گا۔
وانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دونوں ممالک کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات، عالمی سوشلزم کے فروغ اور عالمی امن کے تحفظ کے لیے کیوبا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر کیوبا کے صدر کے خصوصی نمائندے برونو رود ریگیز پاریلا نے کہا کہ کیوبا اور چین کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کی گہری حمایت حاصل ہے۔ کیوبا امریکہ کی غیر معقول ناکہ بندی اور مداخلت کی مزاحمت کرنے اور اقتصادی آپریشن میں عارضی مشکلات پر قابو پانے کے لیے چین کی بھرپور حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے اور وہ ایک چین کے اصول کی مضبوطی سے پاسداری کرتا رہے گا۔