• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ سے برازیلی صدر کے خصوصی مشیر کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاقتازترین

May 24, 2024

بیجنگ  (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے دفتر خارجہ  کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی نے  برازیل کے صدر کے خصوصی مشیر سیلسو اموریم سے ملاقات کی۔

وانگ جو کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں ، نے کہا کہ چین اور برازیل دو  بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ  برکس کے بڑے رکن ہیں ، ہمارے باہمی تعلقات دو طرفہ مواقع سے کہیں بڑھ کر ہیں جن کی  مجموعی اور سٹرٹیجک اہمیت ہے۔ اس سال دونوں ممالک کےسفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ دونوں  ملکوں  کو گزشتہ 50 سالوں میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے کامیاب تجربے کا منظم طریقے سے جائزہ لینا چاہیے۔ مستقبل کے حوالے سے سٹرٹیجک منصوبے بنانے  کیلئے ہمیں بین الاقوامی تبدیلیوں اور دونوں ممالک کی  ترقیاتی حکمت عملیوں کو مدنظر رکھنا چاہیے  تاکہ چین برازیل تعلقات کو نیا مقصددیا جا سکے، ترقی کے نئے اہداف طے کیے جائیں اور مشترکہ طور پر اگلے  سنہری 50 سالوں کیلئے باہمی تعلقات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

وانگ نے کہا کہ دنیا آج ایک صدی میں نظر نہ آنے والی گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، بین الاقوامی صورتحال افراتفری کا شکار ہے اور ایک کے بعد ایک اہم مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

برازیل کے خصوصی صدارتی مشیر نے کہا کہ  برازیل اور چین کے تعلقات دو طرفہ دائرہ کار سے  کہیں بڑھ کر ہیں اور ان کی سٹرٹیجک اہمیت ہے۔ انہوں  نے کہا کہ برازیل اور چین کے تعلقات کی مضبوط ترقی نہ صرف دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور عالمی امن اور استحکام کے لیے سازگار ہے۔

اموریم نے کہا کہ برازیل چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین برازیل کی سب سے بڑی منڈی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 200ارب امریکی ڈالر کے قریب ہے جس میں اب بھی ترقی کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا غربت کے خاتمے کو بہت اہمیت دیتے ہیں ، چین نے اس سلسلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، دونوں فریق اس حوالے سے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

دوران ملاقات دونوں فریقوں نے یوکرین کے بحران پر تفصیلی خیالات کا تبادلہ کیا، یوکرین کے بحران کے سیاسی حل پر چین اور برازیل کی مشترکہ مفاہمت کا اظہار کیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ مذاکرات ہی بحران سے نکلنے کا واحد قابل عمل راستہ ہیں، تمام فریقین کو براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کرنے چاہئیں۔

دونوں فریقوں نے ایک مناسب وقت پر روس اور یوکرین کی طرف سے تسلیم شدہ بین الاقوامی امن کانفرنس کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا، جس میں تمام فریقین کی مساوی شرکت اور تمام امن تجاویز پر منصفانہ بحث ہو گی۔