• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقاتتازترین

March 29, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ  چھن گا نگ نے  بیجنگ میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ زمبری عبدالقادر سے ملاقات کی ہے۔

چھن نے کہا کہ چین اور  ملائیشیا کو ترقی پذیر ممالک اور ایشیا کی اہم ابھرتی ہوئی معیشتوں اور بین الاقوامی سطح پر ترقی پسند قوتوں کی حیثیت سے باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہئے، دوستی کو مستحکم کرنا چاہئے، خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور عالمی اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مزید کردار ادا کرنا چاہئے۔

چھن  نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ اہم منصوبوں کو تیز کریں اور نئی توانائی کی گاڑیوں، ڈیجیٹل معیشت، سیمی کنڈکٹر اور زراعت جیسے شعبوں میں مزید تعاون تلاش کریں۔

زمبری عبدالقادر نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم داتوک سیری انور ابراہیم کا آئندہ دورہ چین دونوں ممالک کی دوستی کو مزید بلندیوں پر لے جائے گا۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  ملائیشیا  علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین۔ آسیان برادری کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔