• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی جرمن سفارتکار سے ملاقاتتازترین

February 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں جرمن چانسلر کے خارجہ اور سلامتی پالیسی کے مشیر جینز پلاٹنر سے ملاقات کی۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ اس سال چین-جرمنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین جرمنی کے ساتھ رابطے کو مزید مضبوط کرنے، اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، تعاون اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے  کا خواہاں ہے۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو مارکیٹ اصولوں پر مبنی کھلے رویوں  اور عقلی جذبے کے ساتھ عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہنا چاہیے، مشترکہ پیشرفت اور ترقی کے تناظر میں اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہیے، تحفظ پسندی کو مسترد کرنا اور عالمی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

پلاٹنر نے کہا کہ  ان  کے ملک کو چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مزید تعاون کی امید ہے۔