• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی چین میں روسی سفیر سے ملاقاتتازترین

November 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چین میں روس کے نئے سفیر ایگور مورگلوف سے ملاقات کی ہے ۔

 کمیونسٹ پارٹی آف  چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے اس ملاقات کے دوران سفیر کو چین میں اپنا نیا منصب سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔

 انہوں نے کہا کہ چین اورروس یک قطبی بالادستی پر یقین نہیں رکھتے اوردونوں ملک کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک اقوام متحدہ کی قیادت میں بین الاقوامی نظام اوربین الاقوامی قانون کی بنیاد پرعالمی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور طاقت کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو آگے بڑھائیں گے اوراس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی حالات کیا صورت اختیار کرتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک مشترکہ طور پر بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقراررکھیں گے۔

مورگلوف نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات پا ئیدار ہیں اوردونوں ملکوں کی دوستی کسی بھی چیلنج پر قابو پا نے کی صلاحیت  رکھتی ہے۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کےحامل بین الاقوامی اورعلاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔