• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی بھارت قومی سلامتی کے مشیر کو دوبارہ تقرری پر مبارکبادتازترین

July 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اجیت ڈوول کو بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور چین بھارت سرحدی مسئلہ پرنمائندہ خصوصی کے طور پر دوبارہ تقرری پرمبارکباد دی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین بھارت سرحدی معاملے پر چین کے نمائندہ خصوصی وانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور بھارت دو سب سے زیادہ آبادی والے ترقی پذیر ممالک ہیں جن کا ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان دوطرفہ سرحد کا رشتہ  ہے  اور دونوں ممالک عالمی اثررسوخ کے حامل ہیں۔

وانگ یی نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کوعملی جامہ پہنانے، سرحدی علاقوں میں صورت حال سے متعلق مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور سرحد پر مشترکہ طور پر امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے  ڈوول کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔