• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی اطالوی ہم منصب سے ملاقاتتازترین

September 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اطالوی نائب صدر برائے وزرا کو نسل اور وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون انتونیو تاجانی سے ملاقات کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ جغرافیائی اور دیگر چیلنجزاور خلفشار کے پیش نظر چین اور اٹلی کو باہمی احترام اور اعتماد، کھلے پن، تعاون اور مساوی مکالمے پر مبنی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کے صحیح طریقے پر عمل کرنا چا ہئے۔

وانگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطح کےتبادلوں کو مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو مستحکم کرنے، اعلیٰ سطح  کے عملی تعاون کو وسعت دینے، عوامی سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے اور چین۔ اٹلی تعلقات کی پائیدار، بامعنی اور مستحکم ترقی پر زور دینے کے لیے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے تیار ہے۔

تاجانی نے کہا کہ اٹلی، چین کے ساتھ طویل مدتی اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ون چائنہ پالیسی کی پاسداری جاری رکھے گا اور چین کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

تاجانی نے کہا کہ اگرچہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال غیر مستحکم ہے  لیکن ا ٹلی ۔چین تعلقات اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔

وانگ اور تاجانی نے چین ۔اٹلی حکومتی کمیٹی کے گیارہویں مشترکہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔