• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کی ایلون مسک سے ملاقاتتازترین

May 31, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے ملاقات کی ہے۔

چھن نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین کی جدید کاری غیر معمولی ترقی کی صلاحیت اور مارکیٹ کی طلب پیدا کرے گی جبکہ چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کے وسیع امکانات ہیں۔

چھن  نے کہا کہ چین اعلٰی سطح پر کھلے پن کو آگے بڑھانا جاری رکھے گا اور ٹیسلا اور دیگر غیر ملکی کمپنیز کے لئے ایک بہتر مارکیٹ پر مبنی قانونی  اور بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرے گا۔

چھن  نے کہا کہ ایک صحت مند، مستحکم اور تعمیری چین-امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور پوری دنیا کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے تعلقات صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب دونوں فریق باہمی احترام، ایک دوسرے کے وجود کو پرامن طور پر تسلیم کرنے اور ہمہ جہت تعاون کی صحیح سمت پر عمل کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کریں اور خطرناک طرز عمل سے گریز کریں۔

مسک نے کہا کہ امریکہ اور چین ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ناقابل تقسیم مفادات کے حامل ہیں۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسلا الگ تھلگ کرنے  کی مخالفت کرتی ہے اور چین میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور ملک کی ترقی کے مواقع کو بانٹنے کے لئے تیار ہے۔