بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان میں ٹرین حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
اپنے پیغام میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ وہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ہونے والے حادثے کے بارے میں جان کر غمزدہ ہیں جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
چین اور پاکستان کو ہر قسم کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار اور آہنی دوست قرار دیتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے انہوں نے متاثرین بارے گہری تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔