• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ کا چین اور روس سے حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے پر زورتازترین

September 19, 2023

ماسکو (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے یکطرفہ پن ، بالادستی اور بلاک محاذ آرائی کے پیش نظر چین اور روس کو حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کو بھی وقت کے رحجان کے مطابق چلنا چاہیے، بڑے ممالک کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ دنیا میں کثیر قطبیت کو فروغ دیں اور مضبوط اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کے ذریعے عالمی گورننس کی ترقی کو شفاف اور زیادہ منصفانہ سمت میں آگے بڑھائیں۔

وانگ نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین اور روس عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی ترقی و پیشرفت کو فروغ دینے کے لئے اہم ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔

لاوروف نے کہا کہ مارچ میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے روس کا کامیاب دورہ کیا اور روسی صدر ولادمیر پوتن کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی جس نے روس اور چین کے تعلقات کے مستقبل کی راہ ہموار کی۔