بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ریل گاڑی حادثے میں شدید جانی نقصان پر بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اپنے پیغام میں چھن نے متاثرہ افراد کے لئے گہرے دکھ اور سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔