• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ اور عرب لیگ کے سربراہ کا چین۔عرب سربراہی اجلاس کے نتائج پر تیزی سے عملدرآمد پر زورتازترین

January 16, 2023

قاہرہ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ اور عرب لیگ (اے ایل) کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ  چین اور عرب ریاستوں کے پہلے سربراہی اجلاس کے نتائج پر عملدرآمد میں تیزی لائی جائے ۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو نے والی ملاقات کے دوران چھن نے گزشتہ ماہ سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور اس کو نئے دور میں چین اور عرب تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

چھن نے کہا کہ چین عرب ملکوں  کے ساتھ سربراہی اجلاس کے نتائج کو چین اور عرب دوستی کی روح کے مطابق نافذ کرنے اور سربراہی اجلاس میں تجویز کردہ تعاون کے 8 بڑے اقدامات پر عمل درآمد تیز کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں فریقوں کو اس سے  فائدہ پہنچے۔

ان اقدامات میں ترقیاتی تعاون، غذائی تحفظ ، صحت عامہ، سبز جدت ، توانائی کا تحفظ ، بین التہذیبی مکالمہ، نوجوانوں کی ترقی اور سلامتی و استحکام کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

چھن نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین اور عرب ریاستوں کےمابین  تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت طریقہ کار کی تعمیر کو  مستحکم   بنائیں ۔

چھن نے کہا کہ چین  عرب فریق کی ون چائنہ اصول  کی پیروی اور چین کی جائز تجاویز کے لیے اس کی حمایت کو سراہتا ہے۔

 چھن نے مزید کہا کہ چین مشرق وسطیٰ اور عرب ملکوں میں امن و استحکام کے فروغ میں بڑا کردار ادا کرنے کے لیے اورآزادانہ طور پر اپنی ترقی کی راہوں کے تعین  اور تعاون و ہم آہنگی کے ذریعے علاقائی سلامتی کے مسائل کو حل کرنے میں عرب لیگ  کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے ترقی پذیر ملکوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مشترکہ طور پر تحفظ اور بین الاقوامی غیر جانبداری  اور انصاف کے دفاع کے لیے عرب لیگ  کے ساتھ تعاون کو مستحکم  بنانے کے لیے چین کی آمادگی کا اعادہ کیا۔

ابو الغیط نے اس موقع پر بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ چین عرب ریاستوں کی پہلی سربراہی کانفرنس مکمل طور پر کامیاب رہی اور سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے شاندار خطاب کو عرب ملکوں میں بھرپور  پذیرائی ملی۔