• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر دفاع کی بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ سے ملاقاتتازترین

April 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو نے بیجنگ میں بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد شاہین اقبال سے ملاقات کی ہے۔

لی نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش  دوست ہمسایہ ہیں اور چین اپنے بنیادی مفادات کے امور بارے بنگلہ دیش کے مضبوط تعاون کو سراہتا ہے۔

لی نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے ساتھ عالمی اور علاقائی سلامتی کے تحفظ میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ نئے تبادلے کے شعبوں کو وسعت دینے اور تعاون کے نئے فوائد حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔

شاہین نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر دوطرفہ فوجی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا خواہشمند ہے۔