بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ سے ملائشیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دیہی و علاقائی ترقی سری ڈاکٹر احمد زاہد نے بیجنگ میں ملاقات کی۔
چینی وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ملائیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے سے یکساں برتاو کیا ہے، دونوں ملک اپنے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات کیلئے پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ ہے چین دونوں ممالک کے رہنماوں کی تزویراتی رہنمائی میں اعلی سطحی تبادلے بڑھانا چاہتا ہے، ہم سلامتی اور خودمختاری جیسے اہم مفادات میں ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں، علاقائی ترقی اور استحکام میں حصہ ڈالنے اور ترقی کی ہم آہنگی کیلئے اپنے معاشی فوائد کا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین ملائیشیا کیساتھ تزویراتی شراکت کو مضبوط کریگا، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے تحت اہم منصوبے شروع کریگا،ڈیجیٹل معیشت،نئی توانائی گاڑیوں سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کئے جائینگے اور باہمی مفید نتائج کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تجارتی حجم کو بڑھایاجائے گا۔انہوں کہا کہ دونوں ممالک کوتعلیم، ثقافت ،یوتھ اور عوامی تبادلوں میں مزید تعاون اور تبادلے کرنے چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی ایشیا میں بہت مشکل سے حاصل کئے گئے سازگار ترقی کے ماحول کے تحفظ کیلئے ہم ملائیشیا کیساتھ کثیر الجہتی تعاون بڑھانے کا اردارہ رکھتے ہیں۔
اس موقع پر احمد زاہد نے کہا کہ ملائیشیا معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، پیشہ ورانہ تعلیم، پائیدار ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے، عوامی تبادلوں کے فروغ ، ملائیشیا اور چین کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
ملائیشیا مضبوطی سے ایک پالیسی پر کاربند ہے اور ہر قسم کے "سینو فوبیا" کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور چین کے تعلقات کسی بیرونی طاقت کی مداخلت یا زیر اثر نہیں ہیں۔
احمد زاہد نے کہا کہ ملائیشیا بحیرہ جنوبی چین میں ضابطہ اخلاق پر بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، بیرونی طاقتوں کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں مشکلات پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ ملائیشیا علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔