بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نیوزی لینڈ، آسڑیلیا اور ملائیشیا کے سرکاری دور ے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے، دورے کے دوران انہوں نے آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البینیسی کیساتھ چائنا آسٹریلیا لیڈرز میٹنگ کی مشترکہ صدارت بھی کی۔
لی کے وفد میں شامل ریاستی کونسلر اور ریاستی کونسل کے سیکرٹری جنرل ووژینگ لونگ بھی انہی کے طیارے میں واپس بیجنگ پہنچے۔
وزیر اعظم لی چھیانگ کو کوالالمپور ائیر پورٹ سے ملائیشین ایوان زیریں 'دیوان رکیات' کے سپیکر جوہاری بن عبدل،وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوک اور ملائیشیا میں چین کے سفیراویانگ یوجِنگ نے رخصت کیا۔