بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت گزشتہ روز ریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا جس میں انشورنس صنعت کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں خوراک کے حوالے سے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ امور پر عملدرآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں دریائے ہائے ہی کے بیسن میں سیلاب پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنانے کے کام کو تیز کرنے نیٹ ورک ڈیٹا کی حفاظت سے متعلق انتظامی ضوابط کے مسودے کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی منظوری دی گئی۔
ملاقات میں ملک کے سمندری قانون پر نظرثانی مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ انشورنس انڈسٹری کی اعلی معیار کی ترقی کے لیے ادارہ جاتی بنیادوں کو مضبوط کرنا اور کمرشل انشورنس اور مارکیٹ کے دیگر افعال کو بھرپور طریقے سے ادا کرنا ضروری ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کیپٹل مارکیٹ اور سائنس ٹیک جدت میں مستحکم طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے انشورنس فنڈز اور دیگر طویل مدت سرمایہ کاری کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ غذائی سپلائی کے متنوع نظام کی تعمیر قومی سطح پر اناج کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے اور زرعی شعبے کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
اجلاس میں فصلوں کے انواع، ٹیکنالوجی، سہولیات اور آلات کے شعبوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے، صنعتی چینز کی ترقی اور خوراک کی پیداوار کی اضافی قدر کو ترقی دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدید زراعت میں سائنس ٹیک جدت کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔