بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے احمد ہاچانی کو تیونس کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
پیغام میں لی چھیانگ نےکہا کہ چین اورتیونس کے درمیان گہری روایتی دوستی قائم ہے اوردونوں ممالک کے درمیان 59 سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دوطرفہ تعلقات مضبوط اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ دسمبر 2022 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے پہلی چین-عرب ریاستوں کے سربراہ اجلاس کے دوران تیونس کے صدر قیس سعید کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی جس سے چین-تیونس تعلقات کے لیے ایک نیا خاکہ وجود میں آیا۔