• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم کی روسی ہم منصب سے بات چیت،دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاقتازترین

May 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن کے ساتھ بات چیت کی۔

اس موقع پرلی چھیانگ نےکہاکہ چین اورروس کےدرمیان نئے دور میں تعاون پر مبنی جامع سٹرٹیجک شراکت داری نے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی سٹرٹیجک رہنمائی میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر چینی و روسی وزراء اعظم  کے درمیان باقاعدہ ملاقات کے طریقہ کار طے کرنے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دوطرفہ عملی تعاون کی مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

لی نے کہا کہ چین روس کے ساتھ اپنے تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنانے، تجارتی شعبوں کو بہتر بنانے، زراعت، خدمات کی تجارت، ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور عملی تعاون میں مزید حصہ لینے کے لیے مقامی حکومتوں اور کاروباری اداروں کو متحرک کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کو تقویت ملے گی اور تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی، ثقافت، سیاحت، کھیل اور صحت پر دوطرفہ تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان بندرگاہی تعاون کو مضبوط بنانے، تجارت کو آزادانہ بنانے اورسہولت کاری کو فروغ دینے کے لیے روس اور یوریشین اکنامک یونین کے دیگر اراکین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی وزیر اعظم میخائل میشوستن نے روس اور چین کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال کے پس منظر میں روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اوردونوں ممالک کو درپیش نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثرحکمت عملی اپنانے کی غرض سےچین کے ساتھ مل کر کام کرنے کوتیار ہے۔

بات چیت کے بعد دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔