بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کو مبارکباد کا پیغام بیھجا ہے۔
اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران اور دنیا کی بڑی معیشتیں ہیں۔ دونوں اقوام کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرنا نہ صرف دونوں ممالک کے مفادات کیلئے بہتر ہو گا بلکہ عا لمی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے بین الاقوامی برادری کے اتحاد کیلئے بھی ساز گار ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت برطانیہ کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے اور چین ، باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنے، باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو توسیع دینے ،عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے، دونوں ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد دینے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کوفروغ دینے کیلئے نئی برطانوی حکومت کیساتھ کا م کرنے کو تیا ر ہے۔