بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو کویت کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
لی نے اس پیغام میں کہا ہے کہ چین اور کویت کے درمیان گہری روایتی دوستی موجود ہے ۔ کویت پہلی خلیجی عرب ریاست ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔
لی نے کہا کہ دو نوں مما لک کے ما بین 51 سال قبل قائم ہو نے والے سفارتی تعلقات مضبوطی کے ساتھ مستحکم پیشرفت کو برقراررکھے ہوئے ہیں۔ باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل ترقی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی حکومت دو طرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، اور چین۔ کویت اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیش رفت کوفروغ دینے کے لیے کویت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔