پیرس (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے فرانسیسی سینیٹرز کو دو طرفہ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے لیے چین کے دورے کی دعوت دی ہے۔ فرانسیسی سینیٹ کے صدرجیرارڈ لارچرسے پیرس میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم لی نے کہا کہ فرانسیسی سینیٹرز کے دورہ چین کا خیرمقدم کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے علاقوں کو اپنی علاقائی خصوصیات کو عملی جامہ پہنانے، تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور دونوں ممالک کی دوستی اور تبادلوں کو مضبوط بنایا جاسکے۔
لی نے کہا کہ تقریباً 60 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور فرانس کے تعلقات نے بین الاقوامی سطح پر آنے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا ہے اور اس چیز نے ہمیشہ یورپی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں پیش رو کا کردار ادا کیا ہے۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ایک صدی میں پہلی بار رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر دونوں ممالک کو سفارتی تعلقات قائم کرنے کےاصل مقصد پر قائم رہتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مضبوط ترقی کے لیے مشترکہ طور پر زور دینا چاہیے۔