برلن (شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی چھیانگ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ساتویں چین۔جرمنی بین الحکومتی مذاکرات کا انعقاد کریں گے۔جرمنی پہنچنے کے بعد لی نے کہا کہ بیجنگ مزید ممکنہ تعاون کی کھوج اور دوطرفہ تعلقات میں نئی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے برلن کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔لی نے واضح کیا کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے پہلا غیر ملکی دورہ جرمنی کا کیا ہیاور یہ دورہ دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو آگے بڑھا تے ہوئے تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔لی نے کہا کہ گزشتہ سال چین کے صدر شی جن پھنگ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے جرمن ہم منصب فرینک والٹر شٹائن مائر کے ساتھ مبارکباد کا تبادلہ کیا اور ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی جبکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی تھی۔لی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین۔جرمنی تعلقات میں پائیدار ترقی، دوطرفہ تعلقات میں مسلسل گہرائی اور وسعت کے ساتھ ساتھ اقتصادی و تجارتی، ٹیکنالوجیز، عوامی و ثقافتی تبادلوں اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ساتویں چین ۔جرمنی بین الحکومتی مذاکرات دونوں ممالک کی نو تشکیل شدہ حکومتوں کا ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح کے ہمہ جہت انداز میں مصروف عمل ہو نے کا پہلا مو قع ہے۔لی نے کہا کہ چینی فریق جرمنی کے ساتھ باہمی احترام کے اصول کی بنیاد پر اختلافات کے مابین مشترکہ معاملات کی تلاش اور باہمی فائدے اور ہمہ جہت نتائج لئے ایماندارانہ اور وسیع تبادلوں میں شرکت کے لئے تیار ہے تاکہ مزید ممکنہ تعاون کی کھوج کے ساتھ ساتھ اختلافات کو حل کیا جا سکے اور ان کی ہمہ جہت اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھاتے ہوئے عالمی سپلائی چین کے استحکام اور عالمی امن و خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت اور مضبوط اشارے بھیجے جا سکیں