• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر اعظم ایس سی او رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کا دورہ کریں گےتازترین

October 20, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جمہوریہ کرغز کے وزیر اعظم اکیل بیک جاپاروف کی دعوت پر چینی وزیراعظم24 سے 27 اکتوبر تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔