• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزارت خارجہ نے تائیوان علاقے سے متعلق امریکی سفیر کے غلط ریمارکس کو مسترد کردیاتازترین

August 23, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ نے چین میں امریکی سفیر نکولس برنز کے تائیوان علاقے کے بارے میں غلط ریمارکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ریمارکس صیح کے ساتھ غلط کو شامل کرنےاور ایک بار پھر امریکہ کی مسخ شدہ اور تسلط پسند منطق کو ظاہر کرتے ہیں۔ 19 اگست کو، برنز نے سی این این کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ چین نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر بہت زیادہ رد عمل ظاہر کیا، اور چین اب آبنائے تائیوان میں عدم استحکام کا ایجنٹ بن گیا ہے اور اس نے امریکہ اور چین کے تعلقات میں بحران پیدا کیا ہے۔  انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ شیی فین  نے پیلوسی کو لے جانے والے طیارے کے تائیوان میں اترنے کے بعد انہیں طلب کیا اور اس ملاقات کو بلکل متنازعہ  قرار دیا۔  برنز کے تبصرے کے حوالے سے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پیلوسی کے چین کے تائیوان کے علاقے کے اشتعال انگیز دورے سے قبل، چینی فریق نے امریکہ کو سنگین نوعیت اور سنگین نقصان کے بارے میں بار بار بتانے کے لیے مختلف سطحوں پر امریکی فریق کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اور واضح کیا کہ اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج امریکی فریق کو برداشت کرنا ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ کہنا ناانصافی ہو گا کہ اگر دورہ ہوا تو امریکہ کو نتائج کے بارے میں خبردار نہیں کیا گیا۔