• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزارت خارجہ کے کمشنردفتر نے ہانگ کانگ کے بارے میں امریکہ کا غیر ذمہ دارانہ بیان مسترد کردیاتازترین

September 29, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر)  میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر آفس کے ترجمان نے اسٹینڈ نیوز کے حوالے سے ہانگ کانگ کی عدالت کے فیصلے کے خلاف امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ  بیان پرسخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کے بعد سے ایچ کے ایس اے آرنے انسانی حقوق کا مکمل احترام اور تحفظ کیا ہے اور قانون کے مطابق ہانگ کانگ کے باشندوں کو حاصل حقوق اور آزادیوں کا تحفظ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ "آزادی صحافت" غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائیوں کے لیے "ڈھال" نہیں بن سکتی، حقائق سے پوری طرح  عیاں ہوا ہے کہ اسٹینڈ نیوز نے  ہٹ دھرمی کے ساتھ چین مخالف موقف اختیار کیا، مسلسل اشتعال انگیز مضامین شائع کیے، اور لوگوں کو مرکزی حکومت اور ایچ کے ایس اے آر حکومت  کی مخالفت پر اکسایا۔

ترجمان نے کہا کہ  ایچ کے ایس اے آر کی عدالتوں نے قانون کے مطابق مقدمات کی سماعت کی، قانون کی حکمرانی کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ ملزمان کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسٹینڈ نیوز کے معاملے پر اپنے منافقانہ دوہرے معیارات اور تسلط پسندانہ سوچ کو ترک کرے، بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی پابندی اور فوری طور پر ہانگ کانگ اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔