شرم الشیخ ، مصر (شِںہوا) اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) میں شریک چینی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی اور ماحولیاتی تبدیلی کے خصوصی مندوب شی اے ژین ہوا اور چینی وفد کے سربراہ ژاؤ ینگ من کے ساتھ گفتگو میں چین کی تیزرفتار سبز تبدیلی اورعملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کی ترقی بارے کوششوں کو سراہا۔
انتونیو گوتریس نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی وفد کوپ 27 کے دوران اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتا رہے گا ۔ تمام فریقین کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا اورماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل میں اپنا کردار نبھاتا رہے گا۔
دونوں فریقین نے ترقی پذیر ممالک کے لیے ماحولیاتی تبدیلیوں، مالی اور تکنیکی معاونت جیسے طویل المیعاد تشویش جیسے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔