• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نمائندہ خصوصی برائے یوریشین امور کی روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات،روس یوکرین تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل پرزورتازترین

March 04, 2024

ماسکو (شِنہوا) چینی حکومت کے نمائندہ خصوصی برائے یوریشین امور لی ہوئی یوکرین کے بحران سے پر شٹل ڈپلومیسی کے دوسرے دور کے آغاز کے لئے ماسکو میں ہیں۔

دورے میں لی نے روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن سے ملاقات کی اور چین ۔ روس تعلقات اور یوکرین بحران پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ رواں سال چین۔ روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور 2024-2025 چین-روس ثقافتی سال کا آغاز ہے۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ انہیں بنیادی طور پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کی پیروی کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہئے۔

لی نے کہا کہ یوکرین بحران کو دو برس ہوچکے ہیں، یہ تاریخی حقیقت ہے کہ تنازعات بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں ،تنازع جتنا سنگین ہو اتنا ہی اہم ہے کہ بات چیت کی کوششوں کو ترک نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کو فروغ دینے، شٹل ڈپلومیسی ، روس، یوکرین اور دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان ثالثی اور اتفاق رائے پیدا کرنے اور یوکرین بحران کے حتمی سیاسی تصفیے میں پیشرفت کے لئے چین اپنی کوششیں جاری رکھنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر روسی نائب وزیر خارجہ گلوزن نے اتفاق کیا کہ یوکرین بحران آخر کار مذاکرات سے ہی حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے اس ضمن میں چین کے منفرد اور تعمیری کردار کو سراہا۔

انہوں نے چینی شٹل ڈپلومیسی کے دوسرے دور کی تعریف کرتے ہوئے چین سےرابطے کو مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔