• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نمائندے کا اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہتازترین

August 23, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں تمام فوجی کارروائیاں فوری پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ غزہ میں 10 ماہ سے زیادہ سے جاری ناکہ بندی، محاصرے،بمباری اور حملوں میں 40 ہزار  سے زائد افراد جاں بحق اور19لاکھ بے گھرہوچکے ہیں۔

مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے کہا کہ غزہ میں تقریباً 80 فیصد گھر تباہ ہو چکے ہیں اور اسرائیلی فوج کی طرف سے 85 فیصد علاقے سے ہنگامی  انخلاء کے احکامات دیے گئے ہیں۔ چینی نمائندے نے کہا کہ اس طرح کا سانحہ مزید جاری نہیں رکھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی برادری کی جانب سے جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کا بار بار مطالبہ کیا گیا لیکن اسرائیل کے کان پر جوں تک نہیں رینگی اور اس کی جانب سے جنگ بندی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔

سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 کی منظوری کے دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں ہر روز جانی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے بار بار اشتعال انگیز اور مہم جوئی کے اقدامات نے تنازعات کے پھیلاؤ کے خطرے کو بڑھادیا ہے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہوچکی ہے۔