بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وفاقی قومی کونسل کے اسپیکرصقر غوباش سے ملاقات کی۔
بدھ کو ہونے والی ملاقات میں ہان نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، سٹریٹجک باہمی اعتماد کو فروغ دینے ، ایک دوسرے کی بھرپور حمایت، سیاسی دوستی کو مستحکم کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، عوامی رابطوں کو مضبوط بنانے،کثیر الجہتی ہم آہنگی اوردوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کومسلسل مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہان نے متحدہ عرب امارات کو برکس کا رکن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین جدیدیت کو فروغ دینے اور باہمی مفاد پرمبنی یکساں تعاون کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے۔
صقر غوباش نے کہا کہ چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے برکس تعاون کے طریقہ کار میں شمولیت میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے پر چین کی کوششوں کو سراہا۔