چینی نائب صدرکا برطانوی سفارت خانے کا دورہ،ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پرتعزیت کااظہارکیاتازترین
September 13, 2022
بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے پیر کو بیجنگ میں برطانوی سفارت خانے کا دورہ کیا اور برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پرتعزیت کااظہار کیا۔وانگ نے ملکہ الزبتھ دوم کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی تصویر کے سامنے خاموشی اختیار کی اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کیے۔ صدر شی جن پھنگ اور چینی حکومت اور عوام کی جانب سے وانگ نے ملکہ کے انتقال پرگہری تعزیت اور برطانوی شاہی خاندان،حکومت اورعوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وانگ نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم چین-برطانیہ تعلقات کی ترقی میں معاون تھیں۔ وہ چین کا دورہ کرنے والی پہلی برطانوی بادشاہ تھیں، اور انہوں نے برطانیہ کے دوروں کے دوران متعدد چینی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
نائب صدر نے کہا کہ ملکہ نے چین اور برطانیہ کے تعلقات کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ۔