• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدر کی لندن کے لارڈ میئر سے ملاقاتتازترین

March 20, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں لندن کے لارڈ میئر مائیکل مینیلی سے ملاقات کی ہے۔

بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران چین اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے، نائب صدرہان نے کہا کہ ایک عالمی شہرت یافتہ مالیاتی مرکز کی حیثیت سے  لندن  طویل عرصے سے چین-برطانیہ مالیاتی تبادلوں  اور تعاون کو فروغ  دے رہا ہے۔

چینی نائب صدر نے کہا کہ اس وقت چین اعلی معیار کی ترقی کے ذریعے تمام شعبوں میں اپنی جدید یت کو فروغ  اور اپنی کیپٹل مارکیٹ کو غیر متزلزل طور پر دو طرفہ  وسعت دے کر پوری دنیا کے مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری اور ترقی کے وسیع مواقع فراہم کر رہا ہے۔ 

ہان نے مزید کہا کہ ہم تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے، عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور مستحکم اور باہمی مفاد پر مبنی چین-برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے برطانوی مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کرنے  کے خواہاں ہیں۔