• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدر کی کمبوڈیا کے شاہ اور مادر ملکہ سے ملاقاتتازترین

March 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی اور مادرملکہ نورودوم مونی ناتھ سیہانوک سے ملاقات کی ہے۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں چین اور کمبوڈیا کے اچھے ہمسائے، بہترین دوست اور اچھے شراکت دار ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ہان نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات نے ابھرتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال کی ہرآزمائش کا مقابلہ کیا اور نصف صدی سے زیادہ عرصے سے چٹان کی طرح  مضبوط رہے،جومختلف سائز کے ممالک کے درمیان برابری اور باہمی مفادکی عمدہ مثال ہیں۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے قائدین کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور کمبوڈیا نے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح کی چین کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ہان نے کہا کہ ان کا ملک دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے،چین-کمبوڈیا جامع تزویراتی تعاون میں نئی پیش رفت اور دونوں ممالک کے عوام کے مزید فائدے کے  لیے کمبوڈیا کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔