بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے گزشتہ روز بیجنگ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے ملاقات کی اور کہا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے۔
اس سال چین-عرب ممالک کے تعاون فورم کے قیام کی 20ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ ان کا ملک دونوں فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور پہلے چین-عرب سربراہی اجلاس کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں، ایک دوسرے کی بھرپورحمایت، اعلیٰ سطح کے عملی تعاون میں پیش رفت اوربین الاقوامی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی پائیدار ترقی سے دونوں جانب کے عوام کومزید فائدہ پہنچے گا۔