• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدر کی ازبک وزیر خارجہ سے ملاقاتتازترین

November 22, 2023

بیجنگ (شِنہوا)  چینی ائب صدر ہان ژینگ نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ چین اور ازبکستان قدیم تہذیبیں ہیں اور صدیوں پرانی شاہراہ ریشم کے ذریعے 2 ہزار سے زائد عرصے سے دونوں اقوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

انہو ں نے 31 برس قبل قائم  ہونے والے سفارتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد سے دونوں فریقین نے ہمیشہ ایک دوسرے کو برابر سمجھا ، ایک دوسرے کا احترام کیا اور بھروسہ کیا۔ چین ۔ازبکستان تعلقات کی ترقی دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی اور ذاتی ترقی کے تحت ایک نئے دور میں داخل ہوئی ہے۔

چینی نائب صدر ہان نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی تیز کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ  سطح کے سیاسی تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے وسیع تر فائدے کے لئے ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کا خواہش مند ہے۔

ازبک وزیرخارجہ سعیدوف نے کہا کہ ازبکستان۔ چین تعلقات تاریخ کی بہترین اور اعلیٰ ترین سطح پر ہیں۔ ازبکستان چین کو اہم ترین جامع اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان چین کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت مضبوط بنانے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔