• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب صدر کی امریکی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقاتتازترین

July 19, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بدھ کو بیجنگ میں امریکی صدارتی ایلچی برائے موسمیات جان کیری سے ملاقات کی۔ جان کیری سے گفتگو کرتے ہوئے چینی نائب صدر نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چین-امریکہ تعاون کا ایک اہم پہلو ہے۔انہوں نے کہا کہ  بالی میں دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا، باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اوریکساں مفاد پرمبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا اور چین امریکہ  مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ہان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کی پائیدار ترقی پر اثر اندازہے۔ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے ترقی کے نئے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کے  بنیادی تقاضوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو موثر  طور پر حل کیا ہے۔ہان نے مزید کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کرایک دوسرے کے بنیادی تحفظات کا احترام اور مکمل رابطوں کی بنیاد پر مشترکہ بنیاد تلاش کرنے، پیرس معاہدے کے مکمل  نفاذ کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئی شراکت داریاں قائم  کرنے کے لیے تیار ہے۔