اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ کثیرالجہتی پر قائم رہتے ہوئے عالمی حکمرانی بہتر بنائے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں عمومی بحث میں حصہ لیتے ہوئے ہان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو مساوات و انصاف کو برقرار رکھتے ہوئے امن و سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے۔ باہمی فائدے تلاش کر تے ہوئے باہمی طور پر مفید نتائج مہیا کر نے چا ہئیں تا کہ سب کے لئے ترقی حاصل کی جا سکے۔ کھلے پن اور جامعیت کے ساتھ انسانی تہذیب کو آگے بڑھا یا جا ئے تاکہ کثیرالجہتی کے ساتھ مخلص رہتے ہوئے عالمی حکمرانی بہتر بنائی جا سکے۔
ہان نے بتایا کہ تمام ممالک کی سلامتی کے جائز خدشات کو دور کرنا ، تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا اور اختلافات و تنازعات کو بات چیت و مشاورت سے پرامن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔
نائب صدر نے کہا کہ چین یوکرین بحران کے پرامن حل کے لئے سازگار تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امن کے جلد حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
چینی نائب صدر نے کہا کہ ترقی بین الاقوامی ایجنڈے کا محور ہونا چاہیے اور ترقیاتی فوائد منصفانہ طریقے سے ہر ملک اور فرد تک پہنچنے چا ہئیں۔
چینی نائب صدر نے ترقیاتی امور کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 کو مزید آگے بڑھائے گا اور ترقی کے لئے عالمی برادری کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک اور تہذیبوں کو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے مل جل کر ترقی کرنا اور ایک دوسرے کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکر آگے بڑھنا چا ہیے اور تعاون سے باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کرنے چا ہئیں۔