• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیراعظم کا چین ۔وینزویلا مضبوط تعاون پر زورتازترین

September 14, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ  شو ئے شیانگ نے چین اور وینزویلا پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کریں اور دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے لئے عملی تعاون کو وسعت دیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات مشترکہ وینزویلا-چین اعلیٰ سطح کمیٹی کے 17 ویں اجلاس اور اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈنگ نے کہا کہ چین اور وینزویلا اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین نے وینزویلا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور دوطرفہ تعلقات نے مستحکم اور بامعنی ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

ڈنگ نے کہا کہ چین اور وینزویلا دونوں ترقی پذیر ممالک ہیں اور دونوں فریق ایک مضبوط بنیاد، زبردست صلاحیت اور تعاون کے وسیع امکانات کے حامل ہیں۔

دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مشتر کہ وینزویلا اور چین کی اعلیٰ سطح کمیٹی کے کردار کو مکمل طور پر تسلیم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ کمیٹی دوطرفہ تعاون کو مزید رہنمائی فراہم کرے گی اور دوطرفہ عملی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جائے گی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعاون میں ایک نئے سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات کو مسلسل آگے بڑھانے کے لئے دونوں فریقین  کے درمیان مزید تبادلے اور تعاون ہوگا۔

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی ایلوینا روڈریگیز گومز اور چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سربراہ ژینگ شنجی نے اجلاس میں شرکت کی۔