بیجنگ (شِںہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے چائنہ برطانیہ بزنس کونسل (سی بی بی سی) کے چیئرمین سر شیرارڈ کوپر کولز اور ان کے وفد سے ملاقات کی ہے جو کہ پہلی چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو میں شرکت کے لیے بیجنگ آئے ہیں۔
فریقین نے چین برطانیہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور صنعتی و سپلائی چین بارے بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین ترقی کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے عزم پر قائم ہے اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو مئوثر طریقے سے فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ چائنہ برطانیہ بزنس کونسل دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلے اور تعاون کو وسیع کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
چائنہ برطانیہ بزنس کونسل کے ارکان اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی جن میں ایچ ایس بی سی، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ایسٹرا زینیکا شامل تھے۔