برسلز(شِنہوا)چین کےنائب وزیراعظم ڈینگ شوئے شیا نگ نے بیلجیئم کے نگران وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اور چین یورپ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
ڈینگ شیو شیا نگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اوربیلجیئم کے رہنماوں کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین بیلجیئم کی دوستانہ تعاون پر مبنی شراکت داری نے مثبت نتائج دیے ہیں۔
انہوں نے باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کرنے ،معیشت،تجارت،سائنس،ٹیکنالوجی اور ماحول دوست اقدامات میں تعاون کو گہرا کرنے اور چین بیلجیئم تعلقات کی ترقی اور دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچانے کیلئے ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ چین اوربیلجیئم تحفظ پسندی کی مخالفت اورآزاد تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ مفادات رکھتے ہیں، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بیلجیئم چین اور یورپ کے درمیان عملی تعاون کو گہرا کرنے اور اقتصادی اور تجارتی اختلافات کے انتظام میں تعمیری کردار ادا کریگا۔
اس موقع پر بیلجیئم کے نگران وزیر اعظم ڈی کرو نے اس بات پر زور دیا کہ بیلجیئم چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اوروہ ایک چین کے اصول پر قائم ہے۔